سپریم کورٹ کا میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل
سپریم کورٹ نے پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کاپشاورہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔ عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ کے پی حکومت کو عدالت سے ریلیف مل گیا! بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات روکنے کا حکم! جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات رکوانے کیلئے کے پی حکومت کی اپیل پرسماعت کی۔ عدالت نے پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کر لیں۔ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ سے آگاہ کیا جائے بتایاجائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنے گا؟ عدالت نے صوبائی حکومت سے منصوبے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کے پی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پشاور میٹرو بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جسے کے پی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا