کراچی سرکلر ریلوے پر حکومت سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں، شیخ رشید
وفاقی اور صوبائی حکومت کے سی آر منصوبے پر ایک پیچ پر وفاقی وزیر ریلوے کہتے ہے کہ بارہ تاریخ کو سپریم کورٹ میں مشترکہ بیان دیں گے۔ کے سی آر منصوبے پر سندھ حکومت کی قیادت میں محکمہ ریلوے مدد فراہم کریگا۔ شیخ رشید احمد مرتضی وہاب کے ہمراہ کے سی آر منصوبے کا معائنہ کرنے کالا پل پہنچے۔ معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں دونوں کی کوشش ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے جلد سے جلد شروع ہو۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے کو سندھ حکومت کے ماتحت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے پر وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ مل کر کام کیا جائے ریلوے کے معاملے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔ فروری تک ریلوے کے معاملے کو حل کریں گے