انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے:اسدقیصر

قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہئے۔ آج (بدھ) اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی اداروں کوکشمیر کے تنازع کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لئے اپنا کرداراداکرناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں پارلیمانی وفود بھی بھیجیں گے۔ سپیکرنے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیر کے تنازع پر ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گا انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کااجلاس منعقد کرانے کے لئے کوششیں ہورہی ہیں۔