سعودی عرب نے پاکستان سمیت20ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں
سعودی عرب نے کورونا وبا پر قابو پانے کے پیش نظر پاکستان سمیت20 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں ۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔کینیڈا، جنوبی افریقہ، مصر، لبنان، ارجنٹینا، برازیل، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی،پابندی کا اطلاق بدھ کی رات 9بجے سے ہوا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا۔ مسافر مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔متعدد ممالک میں کوروناوائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے گذشتہ سال دسمبر میں بھی بین الاقوامی پروازوں پابندی لگائی تھی جو3 جنوری2020 کو اٹھا لی گئی تھی۔