فرانس نے ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی

پیرس: فرانس نے ملک میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے کمی آ گئی ہے جس کے بعد حکومت فرانس نے ماسک پہننے سمیت کورونا کی کئی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔فرانس میں کورونا وائرس کی کمی کے باعث حکومت نے 2 مراحل میں کورونا کی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کا آغاز 2 فروری سے کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا۔فرانسیسی حکومت نے پہلے مرحلے میں عوامی مقامات پر فیس ماسک کی شرط ختم کی ہے اور کھیلوں کے مقابلوں، کنسرٹس ہالز اور دیگر تقاریب میں حاضرین و ناظرین کی تعداد کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔