وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔