پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن

کراچی کے میدان پر قلندرز کا پھر دھمال، پی ایس ایل 7 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی کو 29رنز سے شکست دے دی،لاہور قلندرز نے جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے، اوپنر فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ قلندرز کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے ایک بار پھر ففٹی اسکور کی،وہ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران غلام 30 رنز بناسکے۔