شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے بریٹ لی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری آسٹریلین بولر بریٹ لی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک حیرت انگیز باؤلر ہے اور اس کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے گیند باؤنس بھی اچھی ہوتی ہے، میں شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔