وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین روانہ

وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وہ چینی صدر، وزیراعظم، تاجروں اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، تجارتی اوراقتصادی تعاون پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ، وفد میں وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ ، اسد عمر، فواد چوہدری، معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔وزیرِ اعظم چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ چینی صدر اور چینی وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔