صوبہ پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 59ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی 8 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 50کروڑ 45 لاکھ57 ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں رکھ شاہدرہ لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 93کروڑ 16 لاکھ 38 ہزار روپے، لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 87کروڑ 83 لاکھ 96 ہزار روپے، ماڈل بازار چائنہ سکیم لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 89کروڑ 52 لاکھ 59ہزار روپے، لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 1 ارب 11کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار روپے، لاہور میں کینال بنک نزد ای ایم ای سوسائٹی کے علاقہ میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 1 ارب 7کروڑ 71 لاکھ 72ہزار روپے، لاہور کے علاقہ تاجپورہ میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 50 کروڑ 42 لاکھ 86 ہزار روپے، سنگھ پورہ لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 1 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار روپے اور شالامار لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 98 کروڑ 91 لاکھ 51 ہزار روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مجاہد شیر دل سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔