علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔
#BreakingNews
وفاقی وزیر علی زیدی کے والد انتقال کرگئے
علی زیدی کے والد کی نماز جنازہ مغرب کے بعد امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز فور کراچی میں ادا کی جائیگی @AliHZaidiPTI @PTIofficial #Funeral @MoIB_Official pic.twitter.com/whR4mQ81ts— Waqt News (@Waqtnewstv) February 3, 2022