اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 276 روپے کا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 276 روپے میں فروخت ہورہا ہے ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ روپیہ اپنی قدر کھوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائرسے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جمعے (3 فروری2023) کے روز انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسی کے لین دین کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے 64 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک دالر 275 روپے کی سطح پر بیچا اور خریدا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر برابر ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے اضافہ ہونے کے بعد لین دین 272 روپے میں کیا جا رہا ہے۔کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 276 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 271 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 275 روپے ہے۔