ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اداراہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات نئی کراچی میں پھر ایک افسوس ناک واقعہ ہوا، دو سیاسی جماعتوں کے جھگڑے کے نتیجے میں بچہ شہید ہوگیا، اس سارے واقعے کا مطلب یہ ہے کہ عوام میں خوف پھیلایا جارہا ہے، حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ عوام ووٹ ڈالنے نہ نکلے، ناظم آباد سے شروع ہونے والا جھگڑا نیو کراچی تک پہنچ گیا، مجھے حیرت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوجود کھلے عام اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،ضلع وسطی میں ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں اس لئے لوگوں کو ڈرا کر اپنے مرضی کے نتائج چاہتے ہیں،اس وقت عوامی رائے میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،یہ ایک سروے ہے جس میں جماعت اسلامی عوام کی مدد سے بڑی جماعت بن رہی ہے، بلدیاتی انتخابات سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے، شہر کے پاس بڑی قوت ووٹ کی ہے، ایم کیو ایم ہمیشہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سودے بازی کرتی رہی ہے، عوام کو بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی یہ انتخابی مہم اپوزیشن میں بیٹھنے کے لئے نہیں چلارہی، ہمارے بغیر حکومت نہیں بنے گی بنی تو نہیں چلے گی، ہمیں اپنے لئے کوئی مراعات نہیں چاہیے ہم نے منشور پیش کیا ہے، حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 35 سال سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی حکومت میں رہیں، دونوں کا عوام میں کوئی مقام نہیں،ہمارا مقصد تعلیمی بجٹ کو تعلیم پر لگانا ہے، کراچی میں 4 میٹرو ٹرین اور چار ہزار بسیں چلائیں گے، ہم چنگچی فری اور عزت والی ٹرانسپورٹ چاہتے ہیں،کے الیکٹرک کے بیس سال کے لائسنس کو چیلنج کریں گے، کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم ہونا چاہیے،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کریں گے، پی پی غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، یہ قتل و غارت آپس میں مل بانٹ کر کھانے کی سازش ہے، بعد میں یہ لوگ مل کر کھاتے ہیں،