وزیراعظم گیلانی اور آرمی چیف جنرل کیانی کے درمیان آج انتہائی اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور دفاع کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تقریب کے دوران ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات میں ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور ائیر چیف راؤ قمر سلیمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔