امریکی صدر کا غیر سنجیدہ ٹویٹ افسوسناک ہے، دہشتگردی کیخلاف کسی ملک کا اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا:سابق وزیراعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ،، امریکی صدرکاغیرسنجیدہ ٹویٹ افسوسناک ہے ،، دوسرےممالک سے متعلق بات کرتے وقت سفارتی آداب کا خیال رکھنا چاہیے ،، دہشتگردی کیخلاف کسی ملک کا اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا ،، سوچنا ہوگا دنیا ہماری قربانیوں کے باوجود ان کا اعتراف کیوں نہیں کرتی ،، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایسی پالیسی وضع کریں کہ ہمیں امداد کی حاجت نہ رہے. نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری حکومت دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتی،، انہوں نے کہا کہ آج تک ایک بھی وزیراعظم آئینی مدت پوری نہیں کرسکا ،، 70سال سے اسی اصول پر کام ہورہا ہے کہ عوامی رائے ہمیشہ غلطی پر مبنی ہوتی ہے۔ انتخابات پر اثر انداز ہوکر من پسند نتائج کے حصول کی کوششیں کی گئیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی دردناک آرزو کی بجائے حب الوطنی پر سوال اٹھائے گئے۔17سال کی قربانیوں کے باوجود ہمارا بیانیہ کیوں تسلیم نہیں کیا جارہا۔ پردے کے پیچھے کی کارروائیاں نہ رکیں تو سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں گا۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک کی تقدیر منصفانہ،غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات سے جڑی ہے. جھوٹ،بہتان ،الزامات اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں