آن لائن گاڑیاں بیچنے کی آڑ میں لوٹنے والا گروہ کراچی سے گرفتار
آن لائن گاڑیاں بیچنے کی آڑ میں لوٹنے والا گروہ کراچی سے گرفتار کر لیا گیا رینجرز نے کراچی میں کورنگی ، گلشن اقبال اور سرجانی میں کاروائی کرتے ہوئے 10رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان لوگوں کو سستی گاڑیاں فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر رقم آن لائن اپنے اکائونٹس میں منتقل کرا کر روپوش ہو جاتے تھے ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2008سے اب تک 150سے زائد شہریوں کو آن لائن رقم دینے اکائونٹس میں منگوا کر لوٹ چکے ہیں۔