وزیراعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی دعوت پر آج ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد آج دو روزہ دورے پر ترکی جائے گا جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد شامل ہوں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم دو روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔