شہباز شریف کا کمر درد بڑھ گیا، آج تمام مصروفیات منسوخ
شہباز شریف نے کمر درد میں اضافہ کے باعث ڈاکٹروں کی ہدایت پر آج کی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، قائد حزب اختلاف نے آج قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق، شہباز شریف نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی، ڈاکٹر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو مکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی تھی۔