ناروے میں گزشتہ برس 31 فیصد الیکٹرک کاریں فروخت ہوئیں
شمالی یورپی ملک ناروے میں گزشتہ برس فروخت کردہ نئی گاڑیوں میں سے قریب ایک تہائی الیکٹرک کاریں تھیں۔ یہ بات نارویجین روڈ فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ناروے کا ارادہ ہے کہ وہ 2025ءتک روایتی معدنی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت مکمل طور پر بند کر دے گا۔ عالمی سطح پر یہ ایک نیا ریکارڈ ہے کہ کسی ملک میں کسی بھی سال کے دوران فروخت گئی نئی گاڑیوں میں سے31 فیصد سے زائد بہت ماحول دوست الیکٹرک کاریں تھیں۔ ناروے میں کسی بھی شہری کو کوئی نئی الیکٹرک کار خریدنے پر ٹیکس میں بہت زیادہ چھوٹ دی جاتی ہے۔