چین میں 5.3 شدت زلزلے کے جھٹکے
جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچووان کے شہر یبن میں جمعرات کی صبح8 بج کر 48 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ۔چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز 28.20 ڈگری شمالی طول البلدو 104.86 ڈگری مشرقی طول البلد پر اور زمین کی سطح سے 15 کلومیٹر نیچے تھا۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔