نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 45 رنز سے شکست دےدی۔
مارٹن گپٹل کی سنچری، کین ولیمسن اور ٹیلر کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 45 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل نے ٹیم میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ مارٹن گپٹل 138، کپتان کین ولیمسن 76 اور روز ٹیلر 54 اور جمی نیشم ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جمی نیشم نے میچ میں شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کوسل پریرا کی سنچری رائیگاں گئی، میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کرے 50 اوورز میں 7 وکٹون کے نقصان پر 371 رنز بناکر آئی لینڈرز کو 372 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آئی لینڈرز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 326 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جمی نیشم نے 3، ایش سودھی، فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جمعرات کو ماﺅنٹ مونگنوئی کے مقام پر نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلا میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ کولن منرو کیوی ٹیم کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر لیستھ ملنگا کی گیند پر سنداکان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 163 قیمتی رنز بناکر ٹیم کے مجموعی سکور کو 186 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر کپتان کین ولیمسن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 76 رنز بناکر پردیپ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 138 رنز بناکر پریرا کی گیند پر سنداکان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ روز ٹیلر چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز بناکر پریرا کی گیند پر پرسانا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ نیکولز پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بدقسمتی سے 15 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔ ٹم سیفرٹ چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بناکر ملنگا کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ میٹ ہنری 6 رنز بناکر پردیپ کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جمی نیشم ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ جمی نیشم نے شاندار اننگز کھیلی انہوں نے 13گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 فلک شگاف چھکے لگائے اور ناقابل شکست 47 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ یوں کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بناکر آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 372 رنز کا ہدف دیا۔ آئی لینڈرز کی طرف سے لیستھ ملنگا، پردیپ اور پریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ 372 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی طرف سے ڈکویلا اور گناتھیلاکا نے اننگز کا شاندار آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ پر 119 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ گنا تھیلاکا سری لنکا کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 43 رنز بناکر جمی نیشم کی گیند پر ٹم سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ڈکویلا سری لنکا کے دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر جمی نیشم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ مینڈس تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر ایش سودھی کی گیند پر سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ چندیمل چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بناکر جمی نیشم کی گیند پر روز ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ گنارتنے 11 رنز بناکر ایش سودھی کی گیند پر فرگوسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ پریرا چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اس موقع پر کوسل پریرا کی عمدہ اننگز بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 102 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ تھیسارا پریرا سری لنکا کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ پراسانا سری لنکا کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 16 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر وکٹ کیپر سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ سنداکان نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ لیستھ ملنگا آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رزن بناکر ہنری کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پردیپ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں سری لنکا کی ٹیم 372 رنز ہدف کے تعاقب میں 49 ویں اوورز میں 326 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو میچ میں 45 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جمی نیشم نے 3، ایش سودھی، فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جبکہ ہنری نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ مارٹن گپٹل کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔