سپریم کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع دے دی
سپریم کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع دے دی،جسٹس منظورملک کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جسٹس منظور ملک کا کہنا تھاکہ ابھی تک نیب نے غلام حیدر جمالی کے وارنٹ جاری نہیں کیے،اگر غلام حیدر جمالی کی ضمانت کنفرم کی جائے تو کیا حرج ہے، عدالت غلام حیدر جمالی کو احتساب عدالت میں باقاعدہ پیش ہونے کا حکم دے گی، فاضل جج نے پراسیکیوٹر نیب کو ہدایت کی کہ وہ اعلی حکام سے ہدایت لے کر اپنا موقف پیش کریں، کیس کی آئندہ سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔