ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران شمال مغربی بلوچستان ، خیبرپختونخوا اورپنجاب کے بالائی علاقوں، اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ وسطی اورجنوبی پنجاب اوربالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھندچھائی رہے گی۔ آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھ کراچی تیرہ پشاور آٹھ کوئٹہ اورمظفرآباد دو گلگت صفر اورمری ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔