ٹرانسپورٹرز کا گورنر پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کااعلان
گورنر پنجاب کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ذرائع کے مطابق حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات کامیاب، حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے چار چار ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس ، اضافی جرمانوں کے مسائل حل کرے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا شکریہ انہوں نے حکومت کو اعتماد میں لیا، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا31 جنوری تک مسلے کو حل کیا جائے گا، وزیراعظم نے حکم دیا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کا مسلہ جلد دے جلد حل کروایا جائے۔ چوہدری سرور نے کہا مراد سعید نے جرمانے کو آن ہولڈ کر دیا،انہوں نے کہا پولیس کے قبضے میں ٹرک اور گرفتار ٹرک ڈرائیور کو رہا کیا جائے۔ بعد ازاں ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔ ٹرانسپورٹر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی، اب عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرمانوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپوٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی تھی۔ لاہور میں بابو صابو سے ناصر باغ تک منی ٹرکوں پر مشتمل احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی وجہ سے سارا دن مسافر رلتے رہے۔ ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں بس سٹینڈز پر کھڑی کر دیں۔ بہاولنگر، ہارون آباد، پاکپتن، ننکانہ صاحب، جھنگ، نارووال، میانوالی اور حیدر آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز پبلک اونرز ایسوسی ایشن نے پہیہ جام ہڑتال کی۔