200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔دونوں راہنماو¿ں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔فردوس عا شق اعوان نے کہا ہے کہوزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔