سوڈان میں فوجی ہوائی جہاز گر کر تباہ، 18 جاں بحق
سوڈان کے مغربی صوبے دارفور میں فوج کے ایک طیارہ حادثے میں چار بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق قومی مسلح افوج کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ ”الجنینا کے ہوائی اڈے سے پرواز کے پانچ منٹ بعد جمعرات لہ دیر رات اینٹونوو این،12 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جس سے عملے کے سات ارکان، تین ججوں اور چار بچوں سمیت آٹھ شہریوں کی موت ہو گئی۔ ذرا ئع کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے“۔