ایرا ن کا جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظارکریں۔انہوں نے کہا کہ سلیمانی جنت چلے گئے ہیں وہ ایک بہادر سپاہی تھے، سلیمانی کے قتل نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا نہ ہونا تلخ ہے لیکن جدوجہد فتح تک جاری رہے گی اور مجرموں کی زندگی کو مزید تلخ بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے