ناروے میں سخت سردی کے موسم میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔
مغربی ناروے میں ماہ جنوری کے دوران غیر معمولی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جہاں عموماً سال کے اس وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہوتا ہے گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ سنڈالسورا میں درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈتک جا پہنچا جبکہ ماہانہ شرح 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہی۔جب سے موسمیاتی ریکارڈ رکھے جا رہے ہیں تب سے اب تک یہ ناروے کا جنوری میں گرم ترین دن ہے۔جہاں کئی لوگ اس گرم موسم کا لطف لے رہے ہیں وہیں کئی لوگ خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ بھی ماحولیاتی تبدیلی کی ایک اور مثال ہے۔