انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ
نئے سال کے دوسرے کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہو ا۔یاد رہے گذشتہ دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، صبح کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم بعد ازاں ڈالر کی طلب کے باعث اس کی قدر بڑھ گئی۔جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی۔ 31 دسمبر کو روپیہ 154.70 روپے میں خریدا گیا اور 155 روپے میں فروخت ہوا