وزیراعظم آج فیصل آباد میں جدید علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد میں جدید علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ اپنے دورے کےدوران فیصل آباد میں پہلی پناہ گاہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری صنعتی تعاون لائحہ عمل کے تحت نو خصوصی اقتصادی زونز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پاکستان اور چین کی حکومتوں کی طرف سے9 میں سے تین خصوصی اقتصادی زونز کو ترجیجی خصوصی اقتصادی زونز قرار دیا گیا ہےجن میں پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، خیبرپختونخوا میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون اور سندھ میں دھابیچی خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔