منشیات کا استعمال نہایت خطرناک ہے، یہ خاندانوں کو تباہ کردیتا ہے۔ عا رف علوی
صدر پاکستان ڈاکٹر عا رف علوی نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال نہایت خطرناک ہے اور تمام طبقات میں بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ خاندانوں کو تباہ کردیتا ہے۔ میرے والد نے ساٹھ اور ستر کی دہای میں اس کے خلاف تحریک بھی چلائی تھی ۔ ا پنے ٹو ئٹر پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ منشیات کا استعمال نہایت خطرناک ہے اور تمام طبقات میں بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ خاندانوں کو تباہ کردیتا ہے۔ اس کی فراہمی اور روک تھام پر قابو پانا ہوگا۔ بہترین کام یہ ہے کہ نوجوانوں اور والدین کو آگاہی دی جائے۔ میرے والد نے ساٹھ اور ستر کی دہای میں اس کے خلاف تحریک بھی چلائی تھی ۔