معاون خصوصی اطلاعات کا ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے یو اے ای کی دلچسپی کا خیرمقدم
پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کے روز متعدد ٹویٹس میں اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کےلئے بیس کروڑ ڈالر کی معاونت دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کا تحریک انصاف کی حکومت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔