چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور
لاہور : لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر میاں نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے سماعت کی، میاں نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت ابھی ٹھیک نہیں ان کابیرون ملک علاج جاری ہے، جس پر عدالت نے میاں نواز شریف کی 17 جنوری تک حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک اگر میاں نواز شریف کی کوئی طبی رپورٹ آئے تو پیش کی جائے جبکہ مریم نواز کی جانب سے پلیڈر سلمان سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب عدالت نے ملزم یوسف عباس کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، فاضل جج نےیوسف عباس کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی اور 17 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔