مقبوضہ کشمیرکے مسلمان اکثریتی علاقوں میں152ویں روزفوجی محاصرہ جاری
مقبوضہ کشمیرمیں وادی کشمیر ،جموں اور لداخ کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں آج 152 ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری ہے جس سے صورتحال بدستور سنگین ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے ساتھ علاقے میں بدستور دفعہ 144 نافذ ہے۔ وادی کشمیر کے رہائشیوں کےلئے پری پیڈ موبائل فونز اور انٹر نیٹ سروس بھی مسلسل بند ہے۔