فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز فی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 89 ہزار 650 روپے ہو گئی۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی بڑھوتری دیکھی گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 1157 روپے کے اضافے کے بعد 76 ہزار 869 روپے ہو گئی۔