مالی کے 2015ء کے امن معاہدہ پر عملدرآمد میں تاخیر تشویشناک اور غیر یقینی ہے: انتونیو گوٹریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مغربی افریقی ملک مالی میں 2015ء کے امن معاہدہ پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا ظہار کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اس حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی سہ ماہی رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملد درآمد میں تاخیر سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے جبکہ اپوزیشن گروپوں سے مذاکرات کے ذریعے نئے انتخابات کے لئے کوئی واضح راہ بھی نہیں نکالی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ مالی کے سب سے بڑے علاقے ساحل پر سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے جہاں دہشت گرد گروپ ملکی و بین الاقوامی سکیورٹی اداروں پر حملے کر رہے ہیں ، اس لئی مجھے مالی میں عدم تحفظ میں اضافہ اور مئی سے قبل پارلیمانی انتخابات اور آئین پر نظرثانی کے متعلق مذاکرات کے حوالے امن معاہدہ پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش ہے۔ واضح رہے کہ اس امن معاہدہ کے تحت باغی گروپوں کو ہتھیاروں سے پاک کرکے فوج میں شامل کیا جانا تھا۔