امریکا ، ترکی میں نئے کورونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آگئے

رپورٹس کے مطابق د نیابھرمیں کورونا کےوارجاری ہے۔ نیاکورونا دنیابھرمیں پھیلنے لگا۔امریکا میں بھی نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آگئے۔سپرپاور امریکہ میں دو ہزار ایک سو اموات جبکہ 2 لاکھ بتیس ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکی ریاست ورجینیا سے منتخب ہونیوالےسینیٹر کورونا کے سبب چل بسے۔ پورپی ممالک میں قاتل وباء سے اموات میں کمی نہ آسکی۔وائر س روس میں 447، برطانیہ445، اٹلی 364، جرمنی234اور فرانس میں 156 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لندن پولیس نے ہائڈ پارک میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فرانس میں کورونا کی تشویشناک حالت کی وجہ سے مزید تین ہفتوں کیلئے تھیٹر زبند کر دئیے گئے۔جرمنی کے چرچ میں کورونا وائرس کے خوف کو شکست دینے کیلئے چرچ میں وباء کا نمونہ بنا دیا گیا۔اسپین میں کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کی شرح میں اگست کے بعد اب کمی آگئی۔