حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے:- شبلی فراز
اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اورتمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحانات ظاہر کررہے ہیں۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باوجودملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے ورثے میں قومی معیشت کی شکستہ صورتحال چھوڑی تھی تاہم موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں شبلی فرازنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہوں گی۔