حکومت اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی جلدتکمیل یقینی بنانے کیلئے کوششیں کررہی ہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی جلدتکمیل یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے جس سے ملک میں ترقی کاایک نیادورشروع ہوگا۔ ملتان میں لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ اقتصادی سفارتکاری کے جدیدرجحانات پرعمل کررہی ہے اوردنیابھرمیں پاکستانی سفارتکاروں کوملکی معیشت کے فروغ کے لئے یقینی اہداف دیئے گئے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے افغان گروپوں کے درمیان مذاکرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموارہوگی۔