نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر 1.4 ارب وائس اور ویڈیو کالز کا نیا ریکارڈ
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے نئے سال کے موقع پر ایک دن میں سب سے زیادہ کالز کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔ فیس بک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر دنیا بھر سے 1.4 بلین ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔ فیس بک کے مطابق واٹس ایپ پر پہلی بار ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں ویڈیو اور وائس کالز کی گئیں۔