پیپلزپارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے میں بیچتے ہیں: سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال

کراچی : پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے پیپلزپارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے میں بیچتے ہیں۔
مصطفی کمال نے پیپلز پارٹی پر تنقیدی وار شروع کر دیئے۔ کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ملک دو لخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے میں بیچتے ہیں۔ شہر میں ایک نیا اسکول، ایک نئی یونیورسٹی، کوئی نیا اسپتال قائم نہیں کیا۔انہوں نے کہا ہم نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب سچ بولنے کی سزا موت تھی۔ یہ تعارف انکے لئے ہے جنہیں ماضی کی سیاسی پارٹیوں کو ڈیل کرنے کی عادت ہے۔ تب نہیں جھکے جب اکیلے تھے۔ ہم نے سینیٹر، ڈپٹی میئر، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عہدے اس لیے نہیں چھوڑے کہ اس شہر کو آصف زرداری کے حوالے کر دیا جائے۔ بلاول زرداری کو عادت پڑ گئی ہے ادھر تم اور ادھر ہم کی ۔ بلاول زرداری پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگانے والے لوگ ہیں۔