موسمی صورتحال اور کورونا کے باعث امریکہ میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

واشنگٹن: امریکہ موسمی صورتحال اور عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ہفتے کو فضائی سفر میں شدید مشکلات رہیں اور شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں 2 ہزار 723 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں منسوخ کی گئی پروازوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 698 رہی اور سفر کے خواہشمند افراد شدید پریشان نظر آئے۔ اس صورتحال میں سب سے زیادہ پریشانی امریکی ائیرلائن ساﺅتھ ویسٹ کو اتھانا پڑی جس کو 13 فیصد فلائٹ شیڈول منسوخ کرنا پڑا جبکہ امریکہ میں تقریباً 6 ہزار ڈومیسٹک پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔