وزیراعلیٰ پنجاب نے آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا 11واں اجلاس طلب کر لیا.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا 11واں اجلاس طلب کر لیا. پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کے 11 ویں اجلاس میں مختلف منصوبوں اور اہم امور کی منظوری دی جائے گی.صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی، مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، اراکین پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد، خدیجہ عمر، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ وترقیات،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے