دنیا کے سب سے پہلے سمارٹ فون کا اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

کینیڈین کمپنی بلیک بیری کا 4 جنوری سے اپنی خدمات کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 4 جنوری کے بعد سے اس کی موبائل ڈیٹا اور وائی فائے پر چلنے والی تمام سروسز بند ہوجائے گی۔ تاہم اس کا اطلاق بیلک بیری کے اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل فونز پر نہیں ہوگا۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں اپنا آپریٹنگ سسٹم ختم کرکے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اپنے خاص صارفین اور شراکت داروں کے لیے اس مدت کو چار ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔بلیک بیری کی ویب سائٹ پو موجود نوٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ4 جنوری کے بعد سے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم 7.1، بلیک بیری 10 سافٹ ویئر اور بلیک بیری پرو بک او ایس 2.1 اور اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے ماڈل اس پابندی سے متاثر ہوں گے۔مقررہ مدت کے بعدموبائل ڈیٹا اور وائے فائی استعمال کرنے والے بلیک بیری کے فونز ڈیٹا، فون کالز پیغامات کی ترسیل اور ایمرجنسی 911 جیسی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ اپنے وقت کے مہنگے اور محفوظ ترین سمجھے جانے والے فون بلیک بیری کی مقبولیت میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کی آمد کے بعد 2010 سے کمی آنا شروع ہوگئی تھی۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو راغب کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ 2013 میں بلیک بیری نے آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے استعمال کنندگان کو ترغیب دینے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو بلیک بیری 10 سے تبدیل کردیا۔ 2015 میں کمپنی نے حتمی طور پر اینڈروئیڈ پر منتقل ہوتے ہوئے اپنا پہلا اینڈورئیڈ سلائیڈر فون بلیک بیری پرائیو کے نام سے متعارف کروایا۔ تاہم تمام تر اقدامات کے باجوود وہ اپنے صارفین کا کھویا ہوااعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی۔ اور کل بلیک بیری کا دنیا میں آخری دن ہوگا۔