پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس,8 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس, اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی. اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 8 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی۔ تحصیل رحیم یار خان اور تحصیل خان پور میں ماڈل صحت گھر کے قیام کیلئے 1 ارب 35 کروڑ 90 لاکھ منظور کیا۔ضلع لیہ میں ماڈل صحت گھر کے قیام کیلئے 72 کروڑ 46 لاکھ منظوری،ضلع خانیوال میں خانیوال - ساہیوال سیکشن نزد ریلوے کراسنگ میاں چنوں کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 70 کروڑ 15 لاکھ منظوری، وزیر اعلیٰ روز گار ٹریننگ پروگرام (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 46 کروڑ 35 لاکھ منظوری،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل گوجرہ کی یونین کونسل 1 سے 24 میں مختلف روڈز کی بہتری و بحالی کیلئے 82 کروڑ روپے منظوری،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل پیر محل کی یونین کونسلوں 69 تا 85 میں روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 83 کروڑ 20لاکھ منظوری، این اے 114 ضلع جھنگ میں مختلف فارم سے مارکیٹ روڈز تک کشادگی و بحالی اور تعمیر کیلئے 55کروڑ 32 لاکھ روپے منظوری، ضلع بہاولنگر کی مختلف یونین کونسلوں میں نئے روڈز کی دوبارہ تعمیر کیلئے 56 کروڑ 52 لاکھ کی منظوری
ضلع برکھاں کے علاقے رکھنی میں ہیلتھ سہولیات کے قیام کیلئے 58 کروڑ 90 لاکھ روپے منظوری،ملتان میں بوسان روڈ سیداں والا چوک سے ہیڈ محمد والا تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 18 کروڑ 46 لاکھ روپے منظوری۔ ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔