وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2 ہزار روپے ٹیکس دیا: ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی آمدنی 9 لاکھ 38 ہزار روپے تھی اور عثمان بزدار نے سال 2019 میں 2 ہزار روپے ٹیکس دیا۔