پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون نے سب سے زیادہ 14کروڑ7لاکھ 49ہزارروپے کاٹیکس ادا کیا

کراچی: قومی خزانے میں ٹیکس کے ذریعے سب سے زیادہ رقم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے جمع کرائی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2019 میں کیا گیا ہے۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے 14کروڑ7لاکھ 49ہزارروپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔