سندھ حکومت سخت فیصلے کرنا نہیں چاہتی، شہری ایس او پیز پر عمل کریں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،شہری احتیاط کرتے کریں اور ویکسین لگوائیں۔ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کورونا کیسز کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے، سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ سخت فیصلے کیے جائیں،شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایس او پیز پر عمل کریں ۔انہوں نے کہا ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا ایک اسکینڈل ہے،ہیلتھ کارڈ کا مطلب یہ ہے اب حکومت کچھ نہیں کر سکتی مریض نجی اسپتالوں کا رخ کریں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ادارہ امراض قلب میں مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے،ملک بھر سے لوگ یہاں علاج کروانے آتے ہیں، صحت کارڈ لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی سرکاری اسپتال نہیں چلا پارہی