(ن) لیگ معاشی اورسیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی۔شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کونیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے اورقومی سلامتی معاشی سلامتی کے گردگھومتی ہے۔عوام کے مفادعامہ کوترجیح دینے کابھی فیصلہ کیاہے ،بریڈاوربٹرکی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نہ آشنا ہے ،لوگ انسولین اور پیناڈول کے لیے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں،آئی ایم ایف رہی سہی کسربھی نکال دیگا۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ معاشی اورسیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی،ایم کیو ایم اب پی پی پی کے ہتھے چڑھ گئی، وزارت خزانہ منی بجٹ اورپرکشش غیرملکی تقرریوں پراپنے افسرلگارہی ہے۔ایف بی آر میں225ارب روپے کی کمی، ہائی کورٹ نے سپرٹیکس روک دیا،100دنوں میں مہنگائی لوگوں کوسڑکوں پرلائیگی،انکی سوئی عمران کولگی گولیاں3تھی یا4پرپھنسی ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نےمعاشی سلامتی کونیشنل سیکورٹی سےمنسلک کیاہےاورقومی سلامتی معاشی سلامتی کےگردگھومتی ہے۔عوام کےمفادعامہ کوترجیح دینےکابھی فیصلہ کیاہےبریڈاوربٹرکی حکومت آٹےکےمارےمارےپھرتےلوگوں سےنہ آشنا ہےلوگ انسولین اور پیناڈول کے لیےایڑیاں رگڑ رہے ہیںIMFرہی سہی کسربھی نکال دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 3, 2023