سندھ کے ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کے تاحال بے گھر

اسلام آباد : سندھ کے ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کےتاحال بے گھر ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکہ 72 لاکھ 38 ہزار 436 سیلاب زدگان کی گھروں کو واپسی ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدگان کی مشکلات ختم نہ ہوئیں، سندھ کے ایک لاکھ سے زائدسیلاب متاثرین کےتاحال بے گھر ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ ذرائع نے کہا کہ سندھ کے ایک لاکھ 56 ہزار 200 سیلاب متاثرین تاحال بے گھر ہیں جبکہ 72 لاکھ 38436 سیلاب زدگان کی گھروں کو واپسی ہو چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ کے 23 ہزار 097 سیلاب متاثرین ٹینٹ سٹی، ولیج میں جبکہ 3614 سیلاب متاثرین فلڈ کیمپوں میں مقیم ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ کے متاثرین میں 37 لاکھ 30560 مچھر دانیاں تقسیم ہو چکی ہے۔